شائع 27 مئ 2021 10:52pm

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف حکومتی درخواستوں پر اعتراضات کی کاپی آج نیوز کو موصول

جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف حکومتی درخواستوں پر سپریم کورٹ نےاعتراضات لگادیئے ۔اعتراضات کی کاپی آج نیوز کو موصول ہوگئی۔

آج نیوز نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کی کاپی حاصل کرلی۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض میں کہا صدر اور وزیراعظم نے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا۔

درخواست کا عنوان از خود نوٹس لکھا گیا ۔

ازخودنوٹس دائرنہیں کیا جاتا یہ عدالتی اختیار ہے ۔ تصیح نظر ثانی درخواست کی بھی کوئی مثال نہیں،۔

گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراضات کرتے ہوئے واپس بھیج دی تھیں۔

Read Comments