کراچی : کورونا ایس او پیز کی خاف ورزی ،7 ریسٹورنٹس اور 1 اسکول سیل
کراچی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کی گئی ہیں ۔
ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے تحت ایس او پی کی خلاف ورزی پرکارروائیاں کی گئی ہیں ، اسسٹنٹ کمشنرسول لائینز، اور اسسٹنٹ کمشنر لیاری نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع جنوبی میں7 ریسٹورنٹس اور1 اسکول کوسیل کردیاگیا۔
کلفٹن میں ایس او پی کی خلاف ورزی پرایک اسکول اور4 ریسٹورنٹس سیل کردیا گیا۔
توحید کمرشل اور گزری میں 4ریسٹورنٹس سیل کیے،ماڑی پور میں بھی 3 ریسٹورنٹس کردئیے گئے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق 6 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ۔تمام ریسٹورنٹ کو ڈائن ان کرنے پر سیل کیا گیا۔
Read Comments