سندھ اسمبلی اجلاس، چیئرمین ارسا کو ہٹانے کا مطالبہ
سندھ اسمبلی میں حکومتی اراکین نے چیرمین ارسا کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا، ایوان میں حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین کے درمیان گرما گرمی کے باعث ماحول کشیدہ رہا۔
سندھ اسمبلی موقفہ سوالات کے بعد وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے ایک بار پھر سندھ کو مقررہ حصے سے کم پانی فراہم کی جانب توجہ دلائی،
تحریک انصاف کے پارلمیانی لیڈر بلال غفار نے کہا کہ سندھ جتنا انکا ہے ہمارا بھی ہے ، کل ایک وزیر نے گھر میں گھس کر مارنے کی بات کی وہ لیڈر کا پرس اٹھا کر یہاں تک پہنچے ہیں۔
اسپیکر نے بلال غفار کو ذاتی حملے سے منع کیا لیکن حکومتی اراکین نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور شور شرابہ شروع کردیا۔
سہیل انور سیال،بلال غفار کی نشست پر آگئے مکیشن کمار چاولہ اور دیگر اراکین نے انہیں روکا
شور شرابہ کے باعث اسپیکر نے اجلاس جمعہ کی دوپہر تک ملتوی کردیا۔
Read Comments