'بارہ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پائپ لائن میں ہے'
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بین الاقوامی معیار کی ٹیکسٹائل مل کا دورہ کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ پاکستان میں سی پیک کے تحت 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے،12 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری پائپ لائن میں ہے ۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے لاہور کے علاقے سندر انڈسٹریل سٹیٹ میں چینی سرمایہ کاری سے قائم ٹیکسٹائل مل کا دورہ کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتےہوئےعاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چینی گروپ نے بین الاقوامی معیار کی فیکٹری قائم کی ہے۔ اس وقت سی پیک کے تحت 13 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان میں ہوگئی ہے۔ جبکہ 12 ارب ڈالر کی مزید سرمایہ کاری پائپ لائن میں ہے ۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک منصوبے کے تحت اکنامک زون بن رہے ہیں۔ الاقوامی معیار کی چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنا چاہ رہی ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولت دیں گے۔