شائع 24 مئ 2021 10:53pm

تاجر اتحاد کا مارکیٹیں بند کرنے سے انکار

سندھ تاجر اتحاد نے شام چھ بجے مارکیٹس بند کرنے سے متعلق حکومت سندھ کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔

تاہم دکانداروں کا کہنا ہے عمل کرتے ہوئے کاروباری مراکز مقررہ وقت پر بند کر دیں گے۔سندھ میں کاروباری مراکز شام چھ بجے بند کئے جائیں۔ سندھ حکومت نے اعلان کردیا

تاہم سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے فیصلہ ماننے سے انکار کردیا اور کہا کسی صورت کاروبار چھ بجے بند نہیں کریں گے۔

طارق روڈ، حیدری، لیاقت آباد اور پاپوش سمیت شہر کے بیشتر کاروباری مراکز دن چڑھے تک بند پڑے ہیں۔

تاہم دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سندھ کے فیصلے پر عمل کریں گے۔

دکانداروں کا کہنا تھا کورونا سے بچاو کے لیے وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔

Read Comments