پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار
لاہور میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کی تفتیش حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی. مقدمہ میں نامزد ملزم ظاہر جدون نے پولیس حراست میں مائرہ کے قتل کا اعتراف کرلیا ۔ ظاہر جدون کو شامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا گیا تھا.۔
لندن پلٹ لڑکی کے قتل کا معمہ حل ،ظاہر جدون نے اپنی دوست کے قتل کا اعتراف کرلیا۔
مقدمہ میں نامزد ملزم ظاہر جدون کو شامل تفتیش ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ سی آئی اے پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم نے اعترافی بیان میں بتایا کہ مائرہ کو تین مئی کی صبح قتل کیا۔ جس کا علم مقتولہ کی دوست اقراء کو بھی تھا۔ وقوعہ کے روزمقتولہ نشے کی حالت میں تھی۔
اس دوران جھگڑا ہوا اور لڑکی کو قتل کردیا۔ قتل کی وجہ مقتولہ کے ساتھ اختلافات اور غیر اخلاقی ویڈیوز پر بلیک میل کرنا تھا۔
پولیس مائرہ قتل کیس کی تفتیش میں مقتولہ کی دوست اقراء اور سعد امیر بٹ کو حراست میں لیکر تفتیش کرچکی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کے بیان اور فرانزک رپورٹس کی روشنی میں کیس کا چالان تیار کیا جائے گا۔