شائع 24 مئ 2021 07:11pm

'بزدار بلدیاتی انتخابات کروائیں اوقات پتہ چل جائیگی '

لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب بلدیاتی انتخابات کرواکے دیکھ لیں اوقات پتہ چل جائے گی۔ لوگ انہیں ڈھونڈ رہے ہیں۔

رہنما نون لیگ عظمی بخاری نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا بزدارصاحب نیند سے جاگے اور اب انہیں خیال آرہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے بنائے جارہے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ بزدار بلدیاتی انتخابات کروائیں اوقات پتہ چل جائیگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہری وزیراعلی پنجاب کو ڈھونڈ رہے ہیں، انہیں جتنا دیا جاتا ہےاتنا بول دیتے ہیں،

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی غیر موجودگی میں چوہدری نثار علی کو پینل آف چیئرمین سے حلف لینے کو غیرآئینی قرار دے کر اجازت نہ دی گئی، لیکن ماضی میں پینل آف چیئرمین سے بعض اراکین کے حلف لینے کا ریکارڈ سامنے آگیا ہے۔

ارکان اسمبلی پنجاب اسمبلی میں پینل آف چیئرمین پہلے بھی حلف لےچکے ہیں۔ 12جون 2020 کو پی ٹی آئی کی ایم پی اے ثانیہ کامران نےرکنیت کا حلف اُٹھایا۔

Read Comments