کورونا لاک ڈاون مجبوری قرار
ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کہتے ہیں کہ سندھ حکومت کورونا کنٹرول کرنے کیلئے کرفیویالاک ڈاون لگانا نہیں چاہتی، فیصلے مجبوری میں کرنا پڑ رہے ہیں۔ شہری اگر معمول کی زندگی گزارنا چاہتے ہیں توحکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔
پہلے بھی سخت فیصلے کرنا پڑے!!! اورپھر اسپتالوں میں بیڈز بھرگئے، ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نہیں چاہتےکوئی کرفیو یا لاک ڈاؤن لگائیں ۔ لیکن شہریوں کو ساتھ دینا ہوگا۔
ان کاکہنا تھا کہ شہری بند پارکوں میں دیواریں اور جنگلے پھلانگ کرداخل ہوجاتے ہیں، ہوٹلوں کے شٹرگراکر کھانے کھلائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ چودہ دن بہت اہم ہیں۔ عوام قربانی دیں۔
دوسری جانب سندھ تاجر اتحاد نے شام چھ بجے مارکیٹس بند کرنے سے متعلق حکومت سندھ کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔
تاہم تاجروں کا کہنا ہے عمل کرتے ہوئے کاروباری مراکز مقررہ وقت پر بند کر دیں گے
سندھ میں کاروباری مراکز شام چھ بجے بند کئے جائیں۔ سندھ حکومت نے اعلان کردیا
تاہم سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ کا فیصلہ ماننے سے انکار اور کہا کسی صورت کاروبار چھ بجے بند نہیں کریں گے۔