بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس، پروموٹ نہ کر نیکا فیصلہ
وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی کو بھی پروموٹ نہیں کیا جائے گا،ایس اوپیزکےتحت ہرصورت امتحانات لئے جائیں گے۔
شفقت محمودکی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائےتعلیم اجلاس ختم ہوگیا۔
حکومت نے رواں سال کسی کوپروموٹ نہ کرنےکافیصلہ کرلیا۔حکومت نے ایس اوپیزکےتحت ہرصورت امتحانات لینےکافیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام کلاسزکےامتحانات ہرحال میں ہوں گے، دسویں اوربارہویں جماعت کےامتحانات پہلےہوں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اوربارہویں کےامتحانات جون میں لئےجائیں گے،اور رزلٹ میں تاخیرپرجامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ کی بنیادپرداخلےدیں گی، تاہم موسم گرماکی تعطیلات کم ہوں گی، فیصلےصوبےکریں گے۔
Read Comments