لندن : نقاب پوش افراد کی نواز شریف پر حملے کی کوشش
لندن میں نواز شریف پر نامعلوم نقاب پوش افراد کے حملے کی کوشش کی ہے ۔ حسن نواز کے دفتر میں نقاب پوشوں کے داخلے کی کوشش ہے۔
حسن نواز کا دفتر سنٹرل لندن میں ماربل آرچ کے علاقے میں ہے۔سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر کے اندر موجود تھے
نقاب پوشوں نے دفتر کی سیڑھیوں پر حسن نواز کو دھمکیاں دیں۔ نقاب پوشوں نے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔
اسحق ڈار عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے ۔گارڈز اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے حملہ آوروں کو روکا ۔پولیس کو طلب کرنے پر چاروں افراد فرار ہوگئے۔ لندن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Read Comments