کراچی : ریلوے افسر کے گھر ڈکیتی
کراچی میں پاکستان ریلوے کی رہائشی کالونی میں حسن اسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، ایم ایس کےمطابق ملزمان 60 لاکھ روپے سے زائد کا سامان اور نقدی لے اڑے۔
پاکستان ریلوے حسن اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرفاروق شیخ کے گھر ڈکیتی کی واردات واردات عید کی چھٹیوں کے دوران ہوئی۔
میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرفاروق شیخ کے مطابق ملزمان 60 لاکھ روپے مالیت کی اشیاء اور نقدی لے اڑے۔واردات عید کی چھٹیوں 8 سے 16 مئی کے دوران کام کرنے والے ملازم نے کی ڈاکٹرفاروق کےمطابق عید کی تعطیلات کے بعد جب گھر پہنچے تو ڈکیتی کا علم ہواڈکیتی کے دوران فیکو مشین چرا لی گئی جس کی مالیت 45 لاکھ روپے ہے۔
دیگر اشیا میں ایک 60 انچ کی ایل ای ڈی، ایک لیپ ٹاپ، 7 موبائل، دو استریاں، تین واچ اور 2 لاکھ روپے نقد شامل ہیں گھر میں زیر استعمال متعدد اشیا جوتے، پرفیوم، پرس اور دیگر کو بھی چوری کیے گئے مذکورہ ملازم 8 سالوں سے ایم ایس حسن ہسپتال کے گھر کام کرتا ہے۔
ملازم کے خلاف ریلوے پولیس تھانہ کینٹ اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہےسی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق واقعہ دن کی روشنی میں ہوا ہے فوٹیج میں ملازم کے علاوہ کچھ خواتین اور دیگر مردوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔