شائع 21 مئ 2021 11:10pm

کوویڈ ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری شروع

صحافیوں کے تحفظ کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا، حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی کوبتایا گیا کہ کوویڈویکسین کی مقامی سطح پر تیاری شروع کردی گئی ہے ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا۔

ایوان کو بتایا گیا کہ مقامی سطح پر کورونا ویسکین کی تیاری شروع کردی گئی ہے، کین سینو ویلسین کی این آئی ایچ میں تیاری جاری ہے اور یہ ماہ رواں کے آخر تک عوام کو لگانےکے لئے دستیاب ہوگی، جو ویکسین درآمد کی گئی اس کا 91فیصد حکومت نے خریدا ہے جبکہ باقی9 فیصد چین کی طرف سے عطیہ کیا گیا۔

وزیرمملکت علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ حکومت ریلوے کی بحالی کے لئے کام کررہی ہے، نجی شعبوں کی بھی خدمات لی جارہی ہیں۔

پارلیمانی سیکرٹری صنعت نے ایوان کو بتایا کہ قومی صنعتی پالیسی تیاری کے مراحل میں ہے جس کا مقصد صنعتی بیس لائن بڑھانا ہے، آٹومابائل سیکٹر کی ترقی کے لئے آٹوپالیسی کو بہتر بنایا جارہا ہےایوان سے خطاب کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ قومی اسمبلی سے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پاس کی گئی قرارداد عوامی امنگوں کی عکاسی کرتی ہے، عامر ڈوگر نے کہا کہ فلسطین کاز کے لئے پورا ایوان ایک ہی صفحہ پر ہے۔

وزیرمملکت علی محمد خان نے قومی اسمبلی میں صحافیوں کے تحفظ کا بل پیش کیا، اس سے پہلے نفیسہ شاہ نے اسی معاملہ پر اپنا نجی بل واپس لیا، ہائیرایجوکیشن کمیشن کے حوالے سے دو آرڈیننسز بھی ایوان کے سامنے رکھے گئے، قومی اسمبلی کا اجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا

Read Comments