'اسرائیل نےفلسطینیوں پرمظالم کی حد کردی ہے'
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں بچےاورخواتین بھی شہید ہوئے، حملوں میں ہزاروں افراد زخمی ہوئےہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں کہا کہ آج اقوام عالم ایک اہم نقطےپرکھڑی ہے، اسرائیل نےفلسطینیوں پرمظالم کی حد کردی ہے۔
وزیرخارجہ کا کہناتھا کہ حملوں میں50ہزارفلسطینی بےگھر ہوئےہیں، غزہ کےہرگھرمیں موت کاغم منایاجارہاہے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں ہرشہادت کی ذمہ دارہے، غزہ میں پانی اورغذا کی قلت پیدا ہوگئی ہے، اسرائیلی مظالم روکنےکیلئےفوری اقدامات کیےجائیں۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ آج ہم کچھ کرتےہیں یا نہیں،تاریخ میں لکھاجائےگا، سلامتی کونسل کی جانب سےغفلت افسوسناک ہے، جنگ قابض اسرائیل اورنہتےفلسطین کےدرمیان ہے۔
شاہ محمود نے مزید کہا کہ اسرائیل اورفلسطینیوں کےدرمیان کوئی مقابلہ نہیں، اسرائیل کومظالم کی کھلی چھوٹ حاصل ہے،شاہ محمودقریشی اسرائیلی جارحیت کاخاتمہ عالمی برادری کی ترجیح ہوناچاہئے۔ غزہ میں اشیائےخوردونوش بھجوانےکاانتظام کیاجائے۔
وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی قابض افواج کےفوری انخلاء کامطالبہ کرتےہیں۔