شائع 20 مئ 2021 10:13pm

بلوچستان :سیاحتی مقامات پر پابندی ختم

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ 24 مئی سے بلوچستان کے تمام ریسٹورنٹس کو کھول دیا جائیگا24 مئی سے سیاحتی مقامات پر عائد پابندی ختم کررہے ہیں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران کرتے ہوئےلیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ 5 فیصد سے کم کیسز رپورٹ ہونیوالے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ آج سے کھل رہے ہیں سینما گھر اور مزارات فل وقت بند رہیں گے جو شخص ماسک نہیں پہننے گا اس کیخلاف کارروائی کرینگے ہفتے میں جمعرات اور جمعہ کاروبار بند رہیگا،باقی دنوں میں کاروبار رات 8 بجے تک کھلا رہے گا ایک ہفتے میں مثبت کیسز کی شرح 7 اشاریہ 9 فیصد رپورٹ ہوئے مئی میں مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں دو ویکسینیشن وین بھی کام کررہے ہیں71 ہزار سے زائد ویکسین ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔

Read Comments