شائع 20 مئ 2021 09:11pm

لاپتہ افراد کیس، وفاقی سیکریٹری داخلہ کے وارنٹ جاری

لاپتا افرادکی عدم بازیابی پر سندھ ہائیکورٹ نے ایک بار پھر وفاقی سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی سے متعلق درخواستون کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے لاپتہ شہری اللہ بخش کی عدم بازیابی سے متعلق درخواست میں وفاقی سیکریٹری داخلہ کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کو گرفتار کرکے 27 مئی کو پیش کیا جائے، جبکہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کی عدم گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کو بھی طلب کرلیا ۔

عدالت کاکہناتھا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ لاپتا افراد کی تلاش میں رکاوٹ بن رہے ہیں،بار بار حکم کے باوجود پیش ہوکر وضاحت پیش نہیں کررہے،حکم پر عملدرآمد نہ کرنا بھی عدالتی کام میں روکاوٹ کے مترادف ہے،لگتا ہے وفاقی حکومت کو لاپتا افرادکی بازیابی میں کو دلچسپی نہیں،وفائی سیکرٹری داخلہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہین۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کی رپورٹ کہاں ہے؟

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کاکہنا تھا کہ میرے پاس کیس کی فائل نہیں ہے، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہری 2015 سے لاپتا ہے اور آپ کے پاس کیس کی فائل ہی نہیں ہے،

عدالت نے شہری اللہ بخش کی گمشدگی پر وفاقی سیکرٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا،وفاقی سیکرٹری داخلہ کی جانب سے کسی شوکاز نوٹس کا بھی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔

عدالت کاکہناتھا کہ لاپتا افراد کو تلاش کرنا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے ،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کے شہری اللہ بخش کی عدم بازیابی وارنٹ گرفتاری جاری کیے،عدالت نے گزشتہ روز بھی تین مختلف کیسز مین وفاقی سیکرٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Read Comments