منصوبوں کی جلد تکمیل پر زور
وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِصدارت راوی اربن ڈیلپمنٹ اتھارٹی اورسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا ۔
وزیراعظم نے منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل پر زوردیا۔ کہا کہ راوی سٹی اورسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی ۔
وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت راوی اربن ڈیلپمنٹ اتھارٹی اور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔
اجلاس کو راوی سٹی کے تحت سیفائربے منصوبے پرپیشرفت سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا گیا۔ بتایا گیا کہ دو ہزارایکٹرپرمحیط اس منصوبے سے محصولات و آمدن کا تخمیہ 25 ارب روپے لگایا گیا ہے اسکے علاوہ منصوبہ مجموعی طور پر 150 ارب روپے کی معاشی سرگرمیوں کو جنم دیگا۔
منصوبے سے محصولات و آمدن کا تخمینہ مجموعی طور پر 130 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ حال ہی میں ملک کی تمام بڑی جامعات سے انکے راوی سٹی میں کیمپسس کھولنے کے سلسلے میں رابطے کیے گئے جن کے مثبت جوابات آنا شروع ہوگئے ہیں ۔
سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اسکے پہلے سب-فیز میں زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے جس میں مقامی و بیرونی سرمایہ کار گہری دلچسپی کا اظہارکررہے ہیں ۔ اسکے علاوہ ریلوے اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی مل کر ریلوے کی اراضی پرتعمیراتی منصوبوں کا اجراء کرینگے جس سے ریلوے کی غیر استعمال شدہ زمین کو بروئے کارلایا جائے گا ۔
وزیرِاعظم نے منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل پر زوردیتے ہوئے کہا کہ راوی سٹی اورسنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ سے ملک میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، لاہور پرآبادی کا دباؤ کم ہوگا اور شہریوں کو تمام سہولیات سے آراستہ بین الاقوامی معیار کی رہائش میسر آئے گی ۔