شائع 20 مئ 2021 11:18pm

کورونا کیخلاف وسائل بروئے کار لانے کا عزم

لاہور میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید اور اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔

عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پنجاب میں کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں کی۔ بجٹ میں ملازمین کو اچھی خبر دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ انتظامی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

عثمان بزدار سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیشن گوئیاں کرنے والوں کی دال پہلے کی طرح اب بھی نہیں گلے گی،

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تنقید برائے تنقید اور دشنام طرازی ہمارا شیوہ نہیں، انتقام کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت تنخواہوں میں تفاوت دور کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سرکاری ملازمین کو بجٹ میں اچھی خبر دیں گے۔ وزیراعلیٰ سے صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت اور اراکین اسمبلی نے بھی ملاقات کی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ موقع پرست عناصر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

Read Comments