شائع 19 مئ 2021 10:43pm

فلسطین کیلئے ریڈ کریسنٹ کا امدادی سامان روانہ

پاکستان ریڈ کریسنٹ کے چیئرمین ابرار الحق نے کہا کہ فلسطین کیلئے 7 کروڑ روپے کا امدادی سامان فوری طور پر بھجوایا جا رہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کیلئے 7 کروڑ روپے کا امدادی سامان فوری طور پر بھجوایا جا رہا ہے۔
انہوں نے پاکستانی عوام بالخصوص ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اور عربی بولنے والوں شہریوں سے خود کو رضا کار کے طور پر رجسٹر کروانے کی بھی اپیل کی۔

دوسری جانب ملک بھر میں آج بھی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سیاسی و سماجی تنظیموں اورصحافتی تنظیموں کی جانب سے ریلیاں اور احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہا۔

ساہیوال،پیر محل، حجرہ شاہ مقیم ، وہاڑی اور راجن پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف سیالکوٹ کی سول سوسائٹی سڑکوں پر نکل آئی سیالکوٹ چیمبر کے باہر مرد و خواتین نے فلسطینی بہن بھائیوں کے حق میں نعرے بازی کی۔

پیرمحل میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور نجی چینلز پر حملے کے حوالے سے پریس کلب پیرمحل کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں تاجران, سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

فلسطینی نہتے عوام پر بمباری کے خلاف راجن پور میں بھی اسرائیل کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

ساہیوال میں بار ایسوسی ایشن ساہیوال کی اسرائیلی بربریت کے خلاف ہڑتال کی اور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

حجرہ شاہ مقیم میں کیمسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔

Read Comments