شائع 19 مئ 2021 08:15pm

شہباز شریف سے دیگر لیگی رہنماوں کی ملاقات

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف سے شاہد خاقان عباسی اور سینئر پارٹی رہنماوں نے ملاقات کی۔

پاکستان مسلم لیگ نون نے مطالبہ کیا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ معاملے پر سپریم کورٹ کے ججوں کا کمیشن بنایا جائے ۔

مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل اور کراچی سے آنے والے مقامی پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی۔

رہنماوں نے شہباز شریف کو جیل سے رہائی پر مبارکباد دی۔

اجلاس بارے میڈیا کو بریفنگ میں مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ مسلم لیگ نون نے راولپنڈی رنگ روڈ پر سپریم کورٹ کے ججوں کا کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے، بیوروکریٹس پر بنایا جانے والا تحقیقاتی کمیشن درست تحقیقات نہیں کر سکے گا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی معاشی پالیسیوں کے نتیجہ میں بیروزگاری بڑھ گئی ہےاور 2 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جا چکے ہیں۔

Read Comments