کورونا وائرس کے باعث ایشیا کپ منسوخ
کورونا وائرس کے باعث ایشیا کپ منسوخ کردیا گیا۔ ایشیا کپ ٹی ٹوئںٹی آئندہ ماہ جون میں سری لنکا میں شیڈول تھا۔
سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایونٹ کرانا ممکن نہیں۔
ایونٹ میں سری لنکا سمیت پاکستان، بھارت، بنگلادیش، افغانستان اور ملائیشیا نے شرکت کرنی تھی۔
ابوظہبی میں پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے انعقاد کے لیے سخت شرائط آڑے آنے لگیں۔
ذرائع کے مطابق امارات میں کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 6 کی میزبانی کی تصدیق کے باوجود ایونٹ کا انعقاد ممکن دکھائی نہیں دے رہا اور ابوظبی میں میچز کے انعقاد کے لیے سخت شرائط آڑے آرہی ہیں۔
پی سی بی کے ذرائع کا بتانا ہےکہ پی سی بی کو آپریشنل، کووڈ ویکسین، سفری پروٹوکولز اور دیگر کئی مسائل درپیش ہیں اس لیے کڑی شرائط میں پی سی بی کے لیے میچز کا انعقاد ممکن نہیں جس کے باعث پی ایس ایل کے ابو ظہبی میں انعقاد کے امکانات اب بھی ففٹی ففٹی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی کی فرنچائز مالکان کے ساتھ آج اہم میٹنگ ہے جس میں بڑا فیصلہ متوقع ہے۔
دوسری جانب پی ایس ایل پلیئرز کی پاکستان سے شیڈولڈ روانگی بھی مؤخر ہوگئی ہے اور انتظامیہ کی جانب سے ٹیموں اور پلیئرز کو ایڈوائزری موصول ہوگئی ہے۔