'دال میں کچھ کالا ہے'
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی الزام تراشی ثابت کر رہی ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔
میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے کی کرپشن میں کون کون شامل ہے، یہ جلد ثابت ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کچھ درد ہیں جن کیلئے آپریشن کرنا ہو گا۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں میں ظرف نہیں تھا کہ اپنے ہی افسران کے خلاف رپورٹ تیار کرسکیں۔
Read Comments