شائع 18 مئ 2021 08:59pm

اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملین مارچ کا اعلان

مسجد القدس پر حملے اور مظلوم فلسطینوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف جماعت اسلامی نے ملک بھر میں میلن مارچ کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں اسرائیلی کے ظلم و جبر کے خلاف قرارداد منظور کرنا خوش آئند قرار دیدیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے نہتے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے ظلم وستم اور بربریت کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

اس سلسلے میں 21مئی اسلام آباد، 23 مئی کو کراچی اور 30 مئی کو پشاورمیں ملین مارچ ہونگے۔ احیاء العلوم بلامبٹ لوئر دیرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ بیت المقدس، فلسطین لہولہو ہے اسرائیلی حملوں میں اب تک 58 بچوں سمیت 212مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔ غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گے۔ امیر جماعت اسلامی نے امریکی صدر کا اسرائیل کی حق میں جاری بیان کو افسوسناک قرار دیا اور کہاکہ غزہ میں نہتے مسلمانوں کی قتل عام میں امریکہ بھی برابر کے شریک ہے،

Read Comments