پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنیکا اعلان
رہنما پیپلزپارٹی اورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جماعت کومتحرک کریں گے۔ پارٹی ورکرریڑھ کی ہڈی ہیں۔جیالوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
رہنما پیپلزپارٹی اورسابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کے دورے کےدوران کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناراض اور پرانے ساتھی پارٹی کا سرمایہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیالوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔ جنگی بنیادوں پرتنظیم نو کر کے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک کریں گے۔ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیپلزپارٹی کو پنجاب میں کمزور کیا گیا۔
ان کاکہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات جیت کر پارٹی منشور پرعمل کریں گے۔
راجہ پرویز اشرف نے قمرزمان کائرہ،چودھری منظور اورحسن مرتضی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سنٹرل پنجاب کی سابق قیادت کو مشکل حالات میں پارٹی مضبوط رکھنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔