شائع 18 مئ 2021 07:30pm

'سائنوفارم ویکسین کی عدم دستیابی کی خبریں درست نہیں '

معاون خصوصی فیصل سلطان نے کہا ہے کہ سائنوفارم ویکسین کی عدم دستیابی کی خبریں درست نہیں، جن افراد کو سائنوفارم کی ڈوز لگی ہے دوسری بھی لگائی جائے گی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا کیسز میں کمی آئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں ویکسینیشن جاری ہے، انہوں نے شہریوں سے اپنی باری آنے پر ویکسین لگوانے کی اپیل بھی کی۔

اس سے پہلے ٹوئیٹ میں معاون خصوصی فیصل سلطان نے کہا تھا کہ ملک بھر میں اب تک 38 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی گئی ہیں معمولی نوعیت کی شکایات سامنے آئیں سنگین نوعیت کے صرف چھ کیس رپورٹ ہوئے ،سنگین نوعیت کا ہر کیس اتفاقی تھا اسکا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں۔

معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اب تک 38 لاکھ سے زائد انسدادِکورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک 4ہزار 329 معمولی نوعیت کے اثرات کے کیسز تاہم 6 کیسز سنگین نوعیت کے رپورٹ ہوئے ہیں 90 فیصد شکایات انجیکشن کی جگہ درد اور بخار کی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنگین نوعیت کے کیسز کی اچھی طرح تفتیش کی گئی ہے ،ہر کیوں اتفاقی تھا اسکا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Read Comments