شائع 18 مئ 2021 11:12pm

لاہورہائیکورٹ:شہباز شریف کی درخواست پر اعتراضات ختم

لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کے عدالتی احکامات پرعمل درآمد کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ جسٹس علی باقر نجفی شہباز شریف کی متفرق درخواست پر کل سماعت کریں گے۔

بیرون ملک سفر کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر عملدرآمد کروانے کیلئے شہباز شریف کی جانب سے دائر کی گئی۔ متفرق درخواست پر سماعت کل ہو گی۔

گذشتہ روز شہباز شریف کی متفرق درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا، جس پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سماعت کی۔

شہباز شریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ 7 مئی کو عدالت نے فریقین کو سن کر شہباز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی لیکن سرکاری اداروں نے دانستہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی۔

کورونا پالسی کے تحت ان کی توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب دیکھنا ہو گا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہوئی یا نہیں، اگر ایسا ہوا ہے تو قانون خود ایکشن لے گا۔

عدالت نے اعتراض ختم کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ درخواست میں وفاقی اور صوبائی حکومت، نیب، وزرات داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔

Read Comments