شائع 18 مئ 2021 07:06pm

وزیراعطم عمران خان کے استعفے کا مطالبہ

مسلم لیگ ن نے رنگ کرپشن سکینڈل پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں مافیا کی حکومت ہے جس کے سرغنہ عمران خان ہیں ۔

اسلام آباد ن لیگ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے رنگ کرپشن سکینڈل پر وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی عثمان بزدار کے استعفے کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مافیا کی حکومت ہے جس کے سرغنہ عمران خان ہیں اگر عمران خان اور عثمان بزدار مستعفی نہ ہوئے تو یہ ٹمپرنگ کریں گے اور تحقیات پر اثر انداز ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت مافیا حکومت کر رہا ہے،

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہر ہفتے مہنگائی میں تیرہ سے سترہ فی صد اضافہ ہو رہا ہے جو عوام کے لیے عذاب بن گیا ہے ،پچاس لاکھ لوگ بے روز کر دئیے گئے،دو کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے ہیں ۔ہمارے دور کے قرضے واپس کرنے کے حکمرانوں کے دعوے غلط ہیں حکومت نے تاریخی قرضے کے کر قوم کو مزید مقروض کر دیا ہے،

لیگی رہنماؤں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کا نعرہ لگانے والی حکومت خود بدترین کرپٹ ہے ،چینی ،اٹا ،ادویات بی آر ٹی جیسے اربوں روپے کے کرپشن سکینڈل میں ملوث ہے ،اس مافیا کی سرپرستی خود وزیر اعظم کر رہا ہے ۔احسن اقبال نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلا کر حکومت مخالف تحریک کو آگے بڑھایا آئے گا۔

Read Comments