شائع 18 مئ 2021 07:05pm

این سی او سی : تعلیمی ادارے کھولنے کا معاملہ صوبائی وزراء کے سپرد

این سی او سی کے اہم اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق حتمی فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس کو سونپ دیا ۔کانفرنس تئیس مئی سے پہلے ہوگی تاہم تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت حکام نے کورونا صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں لے جانے پر اصولی اتفاق کیا گیا ۔امتحانات اور بچوں کو پروموٹ کرنے سے متعلق فیصلہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا ۔

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس تئیس مئی سے پہلے طلب کیا جائے گا ۔ اجلاس میں نویں سے،بارہویں کلاسز پہلے مرحلے میں کھولے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Read Comments