شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل
شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق کابینہ نےسرکولیشن سمری کےذریعےمنظوری دےدی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے گزشتہ روز شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی،
اس سے پہلےلاہور ہاٸیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو علاج کیلئے 8 مٸی سے 3 جولاٸی تک ایک بار ملک سے باہر جانے کی اجازت دے دی۔
تاہم جب رہائی کے بعد برطانیہ روانہ ہونے کیلئے ایئرپورٹ پہنچے تو ان کو روانہ ہونے نہیں دیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ تاحال ان کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے ۔جس کے بعد اب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرلیا گیا ہے ۔
Read Comments