شائع 13 مئ 2021 07:02pm

'کشمیر میں انسانی المیے کے خاتمے کا وقت آگیا'

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجو کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی المیہ کےخاتمے کا وقت آگیا۔عید الفطر پرکشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔

آرمی چیف نے ایل او سی پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی، نماز کے بعد ملک میں امن و خوشحالی کیلیے خصوصی دعائیں کیں۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے فرنٹ لائن پر تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے خطاب میں کہا کہ عوام کی سیکیورٹی، تحفظ اور بہتری اولین ترجیح ہے، آرمی چیف نے جوانوں کے عزم و حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، بحیثیت سپاہی فرنٹ لائن پر ہمہ وقت دفاع وطن کیلیے خدمات سر انجام دینے پر فخرہے۔

آرمی چیف نے پاک فوج کی کورونا وبا سے بچاؤ کیلیے سول انتظامیہ کے بھرپور تعاون کی فراہمی کو بھی سراہا اور ہر ممکن احتیاط کی ضرورت پر زور دیا، ایل او سی پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

Read Comments