کوئٹہ میں چاند نظر نہیں آیا، زونل کمیٹی
کوئٹہ میں چاند نظرنہیں آیا،زونل کمیٹی نےاعلان کردیا ۔زونل کمیٹی کے مطابق حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
اس سے پہلے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا تھا کہ چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کا آپشن ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ لیکن جھوٹ بول کرماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔
Read Comments