'عمران خان اسمبلیاں توڑ کر اپنے پاوں پر کلہاڑی نہیں ماریں گے'
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف حدیبیہ کیس دوبارہ کھلنےسےپہلےبھاگناچاہتےتھے، فروغ نسیم اورمیں نےفیصلہ کیاکہ نام ای سی ایل میں ڈالاجائے۔ فوج منتخب حکومت کےساتھ کھڑی ہے، مسلم لیگ ن فوج سےنہیں لڑسکتی، عمران خان اسمبلیاں توڑکراپنےپاؤں پرکلہاڑی نہیں ماریں گے، وزیراعظم آئندہ الیکشن کی تیاری کرینگے۔
آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکہاکہ شریف فیملی کی چوری کونہیں چھوڑوں گا۔
شیخ رشید کاکہنا تھا کہ نوازشریف نےواپس نہیں آنا، شریف خاندان کےلوگ باہرجاناچاہتےہیں، شریف خاندان آئندہ الیکشن کےوقت ہی واپس آئےگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام نےوزیراعظم کوووٹ دولت واپس لانےکیلئےدیئےہیں، نوازشریف کوکیوں جانےدیا؟وزیراعظم اب بھی افسوس کرتےہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ابھی تک عمران خان کونہیں سمجھ سکی، عمران خان سرینڈر کرنےوالا آدمی نہیں ہے، عمران خان کواستعفےدیتےیااسمبلی توڑتےنہیں دیکھ رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کوآئندہ الیکشن کی تیاری کرتےدیکھ رہاہوں، آرمی چیف جنرل باجوہ بھی سعودی عرب میں موجودتھے۔
ملک میں مہنگائی سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ امیدہےکہ شوکت ترین مہنگائی کنٹرول کرنےمیں کرداراداکرینگے، جہانگیرترین موجودہ حکومت کیخلاف قدم نہیں اٹھائیں گے،ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گےجس سے عمران خان کی حکومت کونقصان پہنچے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رمضان ختم ہونےکےبعدمہنگائی کم ہوجائےگی، حدیبیہ پیپرکیس پرحکومت جلداہم بیان دےگی، حدیبیہ کیس پرحکومت کامؤقف پیرمنگل تک آجائےگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ باجوہ صاحب نےصاف کہاکہ فوج منتخب حکومت کےساتھ کھڑی ہے، مسلم لیگ ن فوج سےنہیں لڑسکتی، عمران خان اسمبلیاں توڑکراپنےپاؤں پرکلہاڑی نہیں ماریں گے، وزیراعظم آئندہ الیکشن کی تیاری کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سچےعاشق رسول ﷺ ہیں، عمران خان مدینےمیں ننگے پاؤں گھوم رہےتھے، عمران خان کیلئےخانہ کعبہ اورروضہ رسولﷺ کےدروازےکھلے، سعودی پرنس محمد سلمان سارا وقت ساتھ ہی تھے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لگ رہاتھاکہ عمران خان اورسعودی پرنس میں بہت دوستی ہے، امریکا کوئی اڈےنہیں دیئے جارہے۔ افغانستان سےلاکھوں افراد روز آتےاورجاتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کابل ہمارےلئےدوبارہ پریشانی کاباعث بن سکتاہے، کشمیرسےمتعلق اقدام واپس لئےبغیربھارت سےبات نہیں ہوسکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہےپاکستان میں کوروناصورتحال بہت ہوگی، بھارت میں صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے، بھارت کشمیرمیں بےگناہ مسلمانوں کوشہیدکررہاہے کالعدم تنظیم کےافراد کو16ایم پی اوکےتحت چھوڑدیاگیاہے۔