شائع 12 مئ 2021 10:44pm

'اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو دنیا جہنم میں جاگرے گی'

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری، او آئی سی اور عرب لیگ سے اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لئے فوری کردار ادا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ وہ کہتے ہیں اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا تو پورا خطہ اور دنیا تباہی وبربادی کے جہنم میں جاگرے گی۔

شہباز شریف نے ایک بیان میں فلسطینیوں کی شہادت پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل پورے فلسطین کو قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے،

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس بلایا جائے اور اس قتل عام کو رکوایا جائے،

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کررہے ہیں، یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیان کافی نہیں، بے گناہوں کو بچانے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا۔

Read Comments