شائع 11 مئ 2021 11:05pm

'پاکستان مشکل وقت سے باہر آرہا ہے'

گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ 500 ملین روپے کی سعودی سرمایہ کاری حکومتی پالیسیوں پر اعتماد ہے،حکومتی پالیسیوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔

گورنرہاوس سے جاری ایک بیان کے مطابق پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ 500 ملین روپے کی سعودی سرمایہ کاری حکومتی پالیسوں پر اعتماد ہے۔ پاک سعودیہ تعلقات خطے میں خوشحالی اورامن کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کے باوجود ملکی برآمدت میں اضافہ معاشی استحکام کا ثبوت ہے۔

فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔

Read Comments