ایس او پیز پر عملدرآمد پر زور
حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ اپنی اور بچوں کی زندگی سے زیادہ شاپنگ کو اہمیت دے رہے ہیں لاک ڈاؤن میں ایس او پیز پر عمل کرنا ہی ہوگا۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں عبادت ایس او پیز کے زریعے کیے جائے گزشتہ سال بھی عید کے دنوں میں کورونا کے کیسز میں 3سے 4 گناہ اضافہ ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس بار احتیاط نہیں کیا گیا تو بھارت جیسے صورتحال پیدا ہوسکتی پچھلے لاک ڈاون میں 995 ملین کے راشن صوبائی حکومت نے دیئے اگر کیسز میں اضافہ ہوا تو لاک ڈاون کی مدت 16 مئی سے بھی بڑھ سکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مکمل لاک ڈاون کا فیصلہ این سی او سی کا ہے کیسز میں اضافے پر سینئر ڈاکٹرز نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاند رات پر بھی مکمل پابندی ہوگی اسس بار عوام سے اپیل ہے عید سادگی سے منائی جائے امید ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاون کے بعد 16 مئی تک کیسز میں کمی ہوگی ۔مکمل لاک ڈاون 16 مئی تک جاری رہے گاعید کی تعطیلات کا اعلان ہوا ہے عوام گھروں میں رہیں اور ایس او پیز پر عملد رآمد کرائیں۔