شائع 04 مئ 2021 11:13pm

وزیراعظم عمران خان کا غلطیوں کا اعتراف، تحریک جمع

وزیراعظم عمران خان کی گلگت میں غلطیوں کے اعتراف کے معاملے پر تحریک ایوان بالا میں جمع کرادی گئی، تحریک جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر کامران مرتضی نے جمع کروائی۔

سینیٹر کامران مرتضی کی جانب سے سینٹ سیکرٹریٹ میں جمع ہونے والی تحریک میں لکھا گیا ہے کہ 30 اپریل کو وزیراعظم نے گلگت میں اعتراف کیا کہ مجھ سے بہت غلطیاں ہوئی ہے،

تحریک میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے یہ بھی اعتراف کیا کہ میں نے بہت غلط فیصلے کئیے، وزیراعظم کی اس طرح کی گفتگو اور فیصلوں سے ملک کی معیشیت پر بڑا اثر پڑتا ہے، لہذا یہ ایوان وزیراعظم کی تقریر پر بحث کا مطالبہ کرتا ہے ۔

Read Comments