شائع 28 اپريل 2021 09:57pm

ڈویلپمنٹ پارٹنر سے معاونت کی اپیل

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کوکورونا کی تیاری لہرکے دوران مشکلات کا سامنا ہے ۔ پاکستان کےڈویلپمنٹ پارٹنرزاس صورتحال میں پاکستان کی مدد کریں ۔

اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن کے 77 ویں سیشن سےورچوئل خطاب میں وزیرخزانہ شوکت ترین نے کورونا کے باعث درپیش چیلنجز پر خصوصی اظہارخیال کیا ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو 2018ء میں خراب معاشی صورتحال میں آئی ایم ایف سے رجوع کرنا پڑا ۔ پاکستان نے قرض پروگرام کے پہلے جائزے کیلئے تمام طے شدہ اہداف پورے کئے ۔ کورونا وباء کے بعد ملکی معیشت کو شدید مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے کورونا کے اثرات پر قابو پانے کیلئے ایس ایم ایز کو اقتصادی پیکیج دیا ۔ احساس ریلیف پیکیج کے تحت ایک کروڑ 60 لاکھ خاندانوں کو براہ راست ریلیف فراہم کیا گیا ۔وزیر خزانہ نے مختلف ممالک کے وفود کے ساتھ ورچوئل ملاقاتیں بھی کیں ۔

Read Comments