این سی او سی اجلاس ، ایلیکٹیوو سرجری موخر کرنے کا فیصلہ
قومی کوآرڈینیٹر لیفٹینٹ جنرل حمودالزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا ۔ ملک کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی ایلیکٹیوو سرجری موخرکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی اور ضلعی سطح پر لاک ڈاؤن کا آپشن زیرغورآیا ۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورزنے فورم کو ممکنہ لاک ڈاؤن کے تناظرمیں اسٹاک کی دستیابی اورفراہمی سے متعلق آگاہ کیا ۔
این سی او سی کا اجلاس لیفٹیننٹ جنرل محمود الزماں کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں ڈاکٹرفیصل سلطان اور وزیر صنعت و تجارت جناب خسرو بختیار نے خصوصی شرکت کی ۔
اجلاس میں اسپتالوں میں آکسیجن کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ، سپلائی اور ڈیمانڈ کا جائزہ لیا گیا تاہم ملکی پیداواری صلاحیت کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے بعد درآمد کے آپشنز پربھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ملک کہ تمام سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی ایلیکٹیوو سرجری موخر کر دی جائے اس ضمن میں وزارت صحت نے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ فورم نے لاک ڈاؤن کے دوران صوبائی اورضلعی سطح پرمختلف اسٹیک ہولڈرزکی ذمہ داریوں کا تعین کیا اجلاس میں ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز نے فورم کو ممکنہ لاک ڈاؤن کے تناظر ان علاقوں میں اسٹاک کی دستیابی اور فراہمی کے بارے میں آگاہ کیا جہاں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا ۔