چینی اسکینڈل: سابق سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ 28 اپریل کو طلب
شوگراسکینڈل کی تحقیقات میں نیب راولپنڈی نے سابق سیکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ کوشامل تفتیش کرتے ہوئے 28اپریل کوطلب کرلیا۔
نیب راولپنڈی نے سابق سیکریٹری یونس ڈھاگہ کوچینی سےمتعلق شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چینی کی عالمی اورلوکل قیمت کاتعین کیسےکیا گیاسابق سیکریٹری کو اپنے ہمرا انٹرمنسٹری کمیٹی کی تمام اجلاس کےمنٹس ریکارڈ لانے کی ہدایت کی ہے۔
یونس ڈھاگہ کوتمام سمریاں،سفارشات سمیت تمام ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی۔
اس سے قبل نیب راولپنڈی شوگر اسکینڈل تحقیقات میں اہم شخصیات کے بیانات قلمبند کر چکاہے۔
Read Comments