شائع 15 اپريل 2021 10:23pm

سستا بازاروں میں شہریوں کو ریلیف تاہم اشیاء غیر معیاری

وفاقی دارالحکومت میں لگنے والے رمضان سستا بازار میں شہریوں کو کسی حد تک ریلیف تو مل رہا ہے تاہم خریدار اشیا خورونوش کی قیمتیں زیادہ ہونے اور معیار بھی اچھا نہ ہونے کا رونہ رو رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پانچ سستے بازارسج گئے، سحروافطارکی مناسب سےاشیاء سستےداموں فروخت کی جارہیں، ایک جگہ پراشیاء ضروریہ کی دستیابی پرشہری اطمینان کااظہارکررہے کہتے ہیں انتظامیہ پورے ماہ معیاری اشیاء کی سستے داموں دستیابی ممکن بنائے۔

کچھ شہری نالاں ہیں کہتےہیں نام کاسستےبازارہےغیرمعیاری اشیاء کے فروانی کوسستا بازارکہا جارہا ہے۔ بازارانتظامیہ بھی معیاری اورسستی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے۔

عوام سستے بازاروں کےساتھ ساتھ دیگرمارکیٹس میں بھی ریٹ لسٹ اور مناسب قیمتوں کےنظام کویقینی بنانے کا مطالبہ کررہی ہے۔

Read Comments