شائع 13 اپريل 2021 10:54pm

'ابھی کسی کی رہائی کا فیصلہ نہیں ہوا'

وفاقی کابینہ نے تمام ستائیس نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، تمام حالات ٹھیک ہو جائیں گے، کسی کی رہائی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی اور تمام 27 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کسی کی بھی رہائی کا فیصلہ نہیں ہوا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر بات ہوئی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، تمام حالات ٹھیک ہو جائیں گے، کسی کی رہائی کو کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

Read Comments