شائع 13 اپريل 2021 09:38pm

'ملک میں کوئی حکومت نہیں' فیصلہ آپ کا میں بات چیت

جے یو آئی رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ روزاول سےکہہ رہےہیں،ملک میں حکومت نہیں، ملک میں24گھنٹےسےشاہراہیں بند ہیں۔

یہ بات انہوں نے آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں کہی۔

حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ عوام بلخصوص مریضوں کوشدیدپریشانی ہے۔ صورتحال سےنمٹنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

حافظ حمداللہ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال حکومت کاپیداکردہ مسئلہ ہے، کیاحکومت نےخادم رضوی سےکیےوعدےپورےکیے؟

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ حکومت نےتحریری طورپرمعاہدہ کیاتھا، کیاحکومت مسئلےکوپارلیمنٹ میں لائی؟ حکومت نےمعاملہ سلجھانےکےبجائےالجھادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جےیوآئی کسی قسم کےتشددکی حمایت نہیں کرتی، کسی کوبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیناچاہئے۔ پی ڈی ایم کی حالیہ صورتحال کے حوالے سے متعلق انہوں نے کہا کہ پی پی اوراےاین پی اپنےفیصلوں پرنظرثانی کریں، مولانانےان کےپی ڈی ایم سےاستعفےمنظورنہیں کیے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین،ڈپٹی چیئرمین اوراپوزیشن لیڈرکاانتخاب بی اےپی نےکیا۔

اس موقعے پر لیگی رہنما مصدق ملک نے کہا کہ پرتشددواقعات سےریاست کاشیرازہ بکھرجائےگا، لیڈران کوسڑک پرڈنڈےمارےجائیں گےتوری ایکشن توآئےگا

Read Comments