شائع 12 اپريل 2021 10:29pm

ملک کے شہروں میں ٹریفک جام

ملک کےبیشتر شہروں میں ٹریفک کانظام درہم برہم ہوگیا۔

پنجاب اور سندھ میں تو مرکزی شاہرواں اور سڑکوں پر گاڑیوں کی اژدھام رہا۔

لاہور میں بھی بیس مقامات پر ٹریفک جام ہوئی،لوگ گھنٹوں شدید گرمی میں روڈ پر پھنسے رہے، لاہور سے اسلام آباد تک موٹر وے بھی ٹریفک کےلئے بند ہوگیا۔

راولپنڈی مری روڈ،شمس آباد ، اٹھال چوک ،مری سے آنےوالی ٹریفک نظام میں خلل کےباعث جام ہوگئی۔

کراچی کے مختلف سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی،آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ،ٹاور سے گورنرہاؤس،اورنگی ٹاؤن،حب ریور روڈ، لیاقت آباد، کورنگی، بلدیہ سمیت مختلف علاقوں میں بمپرسےبمپر ٹریفک جام رہا۔

Read Comments