شائع 10 اپريل 2021 07:26pm

بلوچستان: کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہا ہے ۔ عوام وبا کو سنجیدگی سے لیں ۔ گزشتہ روزکوروناپھیلاؤکی شرح آٹھ فیصد تھی ۔ لیاقت شاہوانی نے کہا کہ آٹھ فیصد کے بعد اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایاجاتا ہے۔ کہا تعلیمی اداروں میں ٹیسٹ زیادہ سے زیادہ کرانے کیلئےاقدامات کررہےہیں ۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکیسزمیں اضافہ ہورہا ہے،عوام وبا کو سنجیدگی سے لیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق گزشتہ روزکوروناپھیلاؤکی شرح 8فیصدتھی ، 8فیصد کے بعداسمارٹ لاک ڈاؤن لگایاجاتا ہے۔

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کراچی اور پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگ چکا، بلوچستان میں 2دن بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بندہے۔

لیاقت شاہوانی نے مزید کہا کہ تمام اسپتالوں میں بیڈزبڑھانےکےاقدامات کررہےہیں، تعلیمی اداروں میں ٹیسٹ زیادہ کرانےکیلئےاقدامات کررہےہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دھرنادینےوالےسرکاری ملازمین کوحکومت ریلف دےگی، ملازمین کےمطالبات سےمتعلق کیمٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے جو احکامات دیےان پرعمل درآمد کیا جائےگا۔

Read Comments