شانگلہ: 16 ،مزدوروں کی اجتماعی نماز جنازہ ،قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
شانگلہ میں سولہ مزدوروں کی اجتماعی نمازجنازہ ضلع ہیڈکوارٹرز الپوری میں ادا کردی گئیں ۔
نماز جنازہ میں صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسف زئی ،امیر مقام سمیت مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ گزشتہ روز درہ آدم خیل سے سولہ مزدوروں کی لاشیں ملی تھیں۔
درہ آدم خیل سے16مزدوروں کی لاشیں ملنے کے بعد شانگلہ میں مزدوروں کی اجتماعی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی۔
نمازجنازہ میں شوکت یوسف زئی سمیت مکینوں نے شرکت کی۔ تاہم مقامی لوگوں کا قاتلوں کی گرفتاری کامطالبہ بھی کیا۔
Read Comments