اپ ڈیٹ 02 اپريل 2021 02:42pm

وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان بھی کورونا وائرس میں مبتلا

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے،انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی اموربابر اعوان کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

بابراعون نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی معمولی علاما ت ظاہر ہوئی ہیں ، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا،گھر سے ہی کام جاری رکھوں گا۔

Read Comments