مولانا فضل الرحمان کے ساتھ دوبارہ ایک ہونے کیلئے مشروط آمادگی
جمعیت علمائے پاکستان کے ہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہنا ہے کہ بیمار تھے ان کی عیادت کے لئے گئے تھے کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی، ہم نے مولانا کوکچھ تجویز دی ہیں اگر وہ مان لیتے ہیں تو جماعت کے اختلافات دور ہوسکتے ہیں
کوئٹہ میں مولانا محمد خان شیرانی سابق سینٹر مولانا گل محمد خان و دیگر کے ہمراہ سرادار زادہ اسد خان عمرانی کی اپنے ساتھیوں سمیت مولانا شیرانی کی سربراہی میں جمعیت علما اسلام پاکستان میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا شیرانی اورسابق سینٹر مولانا گل نصیب کا کہنا تھا کہ ہم مولانا کے ساتھ دوبارہ ایک ہونے کے لئے راضی ہیں۔
مولانا شیرانی نے مزید کہا کہ ہم نے کچھ تجویز دی ہیں اگر مولانا متفق ہیں تو ہمیں ایک ہونے میں کوئی مسلہ نہی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ہماری تجویرز پر عملدرآمد ہوا تو ہم خود مولانا کے پاس جائیں گےہم پر اعتماد کیا گیا تو جماعت کے اختلافات ختم ہوسکتے ہیں۔