پاک، بھارت بریگیڈ کمانڈرز کی سطح پر میٹنگ
پاک اور بھارت میں بریگیڈ کمانڈرزکی سطح پرفلیگ میٹنگ ہوئی ہے۔
فلیگ میٹنگ راولا کوٹ پُونچھ کراسنگ پوائنٹ پرہوئی۔
پاک بھارت بریگیڈ کمانڈرزکی سطح پرفلیگ میٹنگ ہوئی ہے۔ فلیگ میٹنگ راولا کوٹ پُونچھ کراسنگ پوائنٹ پرہوئی۔ سیزفائرمعاہدےکےنکات پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔
پہلے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امن نے یوم پاکستان پروزیراعظم عمران خان کو مبارکباد کا پیغام دیا اور کورونا وباء سے مقابلہ کرتی پاکستانی عوام کےلئے اس مشکل گھڑی میں نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔
پیغام میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ یوم ہاکستان پرپاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔پاکستان کے عوام کے ساتھ خوشگوارتعلقات چاہتے ہیں۔اعتماد پر مبنی،دہشتگردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔اس مشکل دور میں آپ اور پاکستان کے عوام کیلئے نیک خواہشات کا متمنی ہوں.
بھارتی ہائی کمیشن کی طرف سے خط دفترخارجہ کے حوالے کردیا گیا.