شائع 02 مارچ 2021 10:03pm

لاہور: تین مختلف واقعات میں ڈور پھرنے سے 3 زخمی

لاہور میں تین مختلف واقعات میں ڈور پھرنے سے 3 افراد زخمی ہو گئے، بادامی باغ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے شہری کو لوٹ لیا جبکہ سیشن کورٹ کے گیٹ سے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور شہر میں پتنگ بازی کا خونی کھیل جاری ہے، مصری شاہ میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے مبین، مسلم ٹاون میں عثمان جبکہ تھانہ شادمان کے علاقہ میں اسامہ نامی شخص زخمی ہوا۔

بادامی باغ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے شہری کو لوٹ لیا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق متاثرہ شہری موٹرسائیکل پر کام پر جا رہا تھا کہ ڈاکو نے شہری کو روک کر اسلحے کے زور پر 40 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا۔

ایک اور کارروائی میں پولیس نے سیشن کورٹ کے گیٹ پر محمد ریاض نامی شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد ریاض کے قبضہ سے 2 عدد 30 بور پسٹل،2 میگزین اور 27 گولیاں برآمد ہوئیں۔

Read Comments