بلوچستان: سینیٹ الیکشن ،بلامقابلہ انتخاب چھ چھ کا فارمولا پیش
پی ڈی ایم نے بلوچستان میں سینٹ الیکشن میں امیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب کرانے کیلئے حکومت کو چھ چھ کا فارمولا دے دیا۔
اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد سردار اختر مینگل محمود خان اچکزئی اور مولانا غفور حیدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل محمود خان اچکزئی اور مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد کا کریڈت بلوچستان کو جاتا ہے پہلے بھی مشترکہ امیدوار لائے تھے سینٹ کے حوالے سے مشترکہ امیدوار کا فیصلہ ہوا یے پیرا شوٹرز آرہے ہیں۔
رہنماوں کا کہنا تھا کہ ان کا راستہ روکے گے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت نے ضمنی اور سینٹ کا الیکشن متفقہ طور پر لڑنے کا فیصلہ کیاہے اتحاد کی برکت سے ضمنی الیکشن میں واضع برتری سے پی ڈی ایم نے کامیابی حاصل کی سینٹ الیکشن کے بعد 26 مارچ سے لانگ مارچ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر یے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے خواتین سراپا احتجاج یے لیکن حکومت بے بس یے ان حالات میں حکومت کے خلاف نہ اٹھنے والے ملک دشمن ہونگے سرکاری جماعتوں کے اجتماعات ہوتے رہے آج اپوزیشن نے اجلاس کیا پی ڈی ایم پاکستان کی تشکیل نو کرنا چاہتی ہے ووٹ کے زریعے آنے والی پارلیمان کو طاقت ور بنانا چاہتے ہیں۔
رہنماوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ووٹ کے تقدس کیلئے آواز اٹھا نا جرم تھا جس پر ہمارے اکابرین کو جیل بھیجا گیا بلوچ علاقوں اور وزیرستان میں بغاوت حقوق دینے پر ختم ہوسکتی ہے، ملک میں تقریر کی آزادی نہیں دنیا میں پاکستان کے دشمن زیادہ ہوگئے ہیں پاکستان کو بنانے کیلئے وسائل پر اختیار دینے کی گارنٹی دینا ہوگی۔
ان رہنماوں نے دعویٰ کیا کہ چیئرمین سینٹ بلا مقابلہ ممبران کا چناو چاہتے ہیں صادق سنجرانی کو چھ چھ کا فارمولا دیا یے پی ڈی ایم کو آگے لیکر چلنا یے جو لوگ اضلاع میں رہ جائے ڈی سی کے دفاتر کے سامنے دھرنا دیں چیئرمین سینٹ کی بلامقابلہ تجویز کا خیر مقدم کیا تھا اپوزیشن چھ چھ کے فارمولے کا حکومت نے اب تک جواب نہیں دیا اپوزیشن کافارمالا لین دین کا نہیں بلکہ سیاسی بات چیت یے، جن کو خطرہ تھا سپریم کورٹ کے فیصلے پر وہی لوگ شامیانے جباریے ہیں عوامی نیشنل پارٹی کیلئے وقت بڑا سخت ہے۔