اسلام آباد بار کونسل کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
اسلام آباد بارکونسل نے کل سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔ وائس چیرمین اسلام آباد بار کونسل ذوالفقارعلی عباسی نے کہا کہ جذبہ خیرسگالی کے تحت کل سے ہڑتال ختم کررہے ہیں ۔ اسلام آباد بارکونسل کے انتخابات بھی مقررہ وقت پرکرائے جائیں گے ۔
اسلام آباد میں وکلاء کے چیمبرز گرانے، ہائیکورٹ پر وکلاء کے دھاوے اوروکلاء ہڑتال کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں اسلام آباد بار کونسل ، ہائیکورٹ اورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کی مشترکہ پریس کانفرنس کانفرنس میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ۔
ذوالفقارعلی عباسی کا کہنا تھا کہ بار کونسل کے انتخابات قانون میں واضح کردہ مقررہ وقت پرہی ہوں گے ۔ وکلاء کے جیل میں ہونے کے باعث انتخابی مہمات بھی نہ چلا سکے۔
ممبراسلام آباد بارکونسل علیم عباسی نے کہا کہ انتظامیہ اور سی ڈی اے کی غفلت اور شرارت سے بار اور بینچ کو لڑانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ خود احتسابی کے تحت توڑ پھوڑ میں ملوث وکلاء کیخلاف کارروائی کریں گے۔